maqbool tareen app facebook mein tabdeelio ka aelan

فیس بک میسنجر اگلے ماہ ختم کرنے کا اعلان۔۔

میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور ایس ایم ایس ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیچر اگلے ماہ سے ختم کیا جارہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صارفین جو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کے لیے میسنجر استعمال کر رہے ہیں، انہیں میٹا کی جانب سے جاری کردہ آرٹیکل کے ذریعے مذکورہ تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا گیا جس کے بعد صارفین گوگل یا سام سنگ کی میسجنگ ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔آرٹیکل میں بتایا گیا کہ 28 ستمبر 2023 کو میسنجر ایپ کی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے میسنجر کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔اعلان کے مطابق میٹا میسجز کو صارفین کے فون کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ پر بھیجے گا۔ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر آسانی سے میسجنک ایپ کے آپشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک میسنجر نے سب سے پہلے 2012 میں ایس ایم ایس فیچر متعارف کرایا لیکن اسے 2013 میں اسے معطل کردیا گیا تاہم 2016 میں جامنی اور نیلے رنگ کی تھیمز کا استعمال کرتے ہوئے اسے بحال کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں