سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی تعداد میں بڑی کمی سے کمپنی کو تقریباً 200 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ایکٹیو صارفین کی تعداد میں کمی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹیو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر ایک ارب 92 کروڑ 90 لاکھ پر آ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد ایک ارب 93 کروڑ تھی۔فیس بک کی یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے جبکہ ایڈورٹائزرز نے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی۔نیویارک کے حصص بازار میں میٹا کے شیئرز میں بھی 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میٹا کی سٹاک مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 200 ارب ڈالر کم ہو گئے ۔
