maqbool tareen app facebook mein tabdeelio ka aelan

فیس بک، انسٹاگرام نے ساڑھے چار کروڑپوسٹیں ہٹادیں۔۔

فیس بک اور انسٹاگرام نے 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں نازیبا اور پرتشدد مواد پر مبنی ساڑھے 4 کروڑ پوسٹیں ہٹائیں، فیس بک سے جنسی مواد پر مبنی 3 کروڑ 10 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کیں جبکہ انسٹاگرام پر یہ تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ رہی۔ ڈرگ سے متعلق مواد کی 18 لاکھ پوسٹیں ہٹائی گئیں، انسٹاگرام اور فیس بک کے مالک ادارے میٹا کی طرف سے 2022ء کی پہلی سہ ماہی سے متعلق جاری رپورٹ میں ایک ارب 80 کروڑ اسپام اور 2 کروڑ 17 لاکھ پرتشدد مواد کیخلاف کارروائی کرنے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ میں میٹا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں اسپام مواد کی مقدار ایک ارب 20 کروڑ جبکہ پُرتشدد مواد کی مقدار ایک کروڑ 24 لاکھ رہی تھی جو موجودہ تعداد سے کم تھی۔ میٹا کے مطابق انسٹاگرام سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈرگ سے متعلق مواد کی 18 لاکھ پوسٹیں ہٹائی گئیں۔  ہراسیت اور دوسروں کی توہین کرنے کے مواد کی نشاندہی کا نظام بہتر ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے 58اعشاریہ 8فیصد کے مقابلے میں 67 فیصد رہا۔ رپورٹ میں فیس بک کی 14 اور انسٹاگرام کی 12 پالیسیز پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیس بک پر فیک اکاؤنٹس کی سرگرمی کل ایکٹو اکاؤنٹس کا 5 فیصد رہی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں