facebook insta linked in ke 214 million saarifeen ka data chori

فیس بک، انسٹا،لنکڈان کے  214 ملین صارفین کا ڈیٹا چوری

ایک ریسرچ کمپنی سیفٹی ڈیٹیکٹوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور لنکڈ اِن کے 214 ملین صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق صارفین کے ای میل ایڈریس، فون نمبرز اور لوکیشن کی معلومات ہیکرز نے چوری کی ہیں۔ چوری ہونے والے ڈیٹا میں چینی سوشل میڈیا مینیجمنٹ کمپنی سوشل آرکس کا 400 گیگا بائٹ (جی بی) ڈیٹا بھی شامل ہے۔سیفٹی ڈیٹیکٹوز نے صارفین کو یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ ڈیٹا چوری کی اس واردات میں صارفین کے پاسورڈ سمیت معاشی معلومات شامل نہیں ہیں۔یہ ڈیٹا سوشل آرکس کے ڈیٹا بیس سے چوری ہوا ہے جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور لنکڈ ان کے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔سیفٹی ڈیٹیکٹوز نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ان ویب سائٹس کا یہ ڈیٹا چینی سرور پر کیسے منتقل ہوا؟

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں