فیس بک نے کمیونٹی اسٹینڈرز کی خلاف ورزی کرنیوالے گروپس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔۔اس سلسلے میں فیس بک کی جانب سے سفارش شدہ گروپس میں تبدیلی لائی جائے گی اور ایسے گروپس کی رسائی بھی محدود کی جائے گی جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ نئی پالیسیاں غلط معلومات اور نفرت انگیز اظہار جیسے نقصان دہ مواد کے خاتمے کیلئے جاری کاوشوں کا حصہ ہیں، جس کے تحت ان مخصوص گروپس کو چلانا یا انہیں تلاش کرنا زیادہ مشکل ہو گا، چاہے وہ پبلک گروپ ہوں یا پرائیویٹ گروپ ہوں۔

Facebook Comments