maqbool tareen app facebook mein tabdeelio ka aelan

فیس بک اچانک لاگ آؤٹ، مسئلہ حل کردیاگیا۔۔

پاکستان  سمیت دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فام فیس بک کے موبائل اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد فیس بک کی جانب سے بھی وضاحت سامنے آئی ہے۔فیس بک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لوگوں کے اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو گئے ہیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ دوبارہ سے لاگ ان کرنا پڑے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فیس بک انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل کے ذریعے ہزاروں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ اب اکاؤنٹس کے لاگ آن نہ ہونے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب فیس بک کی کونفیگریشن میں تبدیلی کی گئی تھی۔فیس بک انتظامیہ نے اپنے ماہرین اور انجینیئرز کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشکیلاتی تبدیلی کی وجہ سے غیر متوقع طور پر یہ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور محض چند گھنٹوں میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈ کرکے اسے دور کردیا گیا ہے۔فیس بک انتظامیہ نے متاثر ہونے والے صارفین سے معذرت  کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صارفین کی تکلیف پر افسوس ہے۔ ان صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کا اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگیا اور اب سائن ان نہیں ہو رہا ہے۔فیس بک ماہرین نے کہا کہ کونفیگریشن کی تبدیلی سے سب سے زیادہ سے آئی فون کے صارفین متاثر ہوئے، فیس بک کے آئی او ایس ایپ کے صارفین جب دو فیکٹر کی توثیق کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہ بآسانی لاگ آن ہوسکتے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں