ایف بلاک صحافی کالونی میں بجلی کا کام دو ماہ میں کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔

صحافی کالونی ایف بلاک تکمیل مشن جاری۔ صدر ارشد انصاری کی ہدایت پر سینئر نائب صدر افضال طالب نے ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب اور بانڈری وال کی مختلف مقامات پر تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے چیف انجینئر ملک مظہر خان سمیت دیگر افسران سے میٹنگ کی جس میں ایف بلاک بجلی تنصیب کرنے والے کنٹریکٹر کو بھی مدعو کیا گیاتھا میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ ماہ مارچ میں ہی بجلی پول تاریں اور ٹرانسفر ایف بلاک پہنچائے جائیں گے اور کام فوری شروع کیاجائے گا جو دوماہ میں مکمل ہوگا ایف بلاک ٹوٹی بونڈری وال کا سروے آئندہ ہفتے کیا جائے تاکہ اس کی تعمیر کو بھی ممکن بنایاجاسکے۔ چیف انجینئر نے سینئر نائب صدرافضال طالب کو یقین دلایا کہ مقررہ وقت میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہوجائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں