لاہورپریس کلب صحافی کالونی کے ایف بلاک میں ممبران کو ان کے پلاٹوں کی نشاندہی دینے کا سلسلہ دوسرے روزمیں داخل ہوگیا۔ موقع پر بیس سے زائد ممبران کو ان کے پلاٹوں کی ڈیمارکیشن دی گئی۔ لاہورپریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ اور رانا شہزاد موقع پر موجود تھے ۔ آج بھی ممبران اپنے اہلخانہ کے ساتھ تشریف لائے اور پلاٹوں کی ڈیمارکیشن کرانے پر گورننگ باڈی کا شکریہ ادا کیا۔پلاٹوں کی نشاندہی جمعہ 15 نومبر تک دن 2.00 بجے سے شام 5.00 بجے تک دی جائے گی۔ صدر ارشد انصاری کی ہدایت پر لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا عملہ خوش اسلوبی سے ممبران کے پلاٹوں کی نشاندہی کررہاہے۔ڈیمارکیشن فارم کلب آفس میں شناختی کارڈ کی کاپی اور الاٹمنٹ لیٹرکی کاپی کے ساتھ جمع کیاجارہاہے۔
Facebook Comments