lahore press club ko digital club banane keliye committee tashkeel

ایف بلاک میں پلاٹوں کے سائز کم ہونے کی شکایات۔۔

 صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس چیئرمین شیرافضل بٹ کی زیر صدارت آن لائن منعقد ہوا جس میں ایف بلاک ممبرز کی جانب سے پلاٹ کی پیمائش کم ہونے کی شکایات پر غور کیا گیا اور پی جے ایچ ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا گیا کہ پیمائش کے دوران پلاٹ کے سائز میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیا جائے صحافی کالونی ایف بلاک کے الاٹی صحافیوں کو 7 مرلہ اور 5 مرلہ پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوئی تھی لہذا اب پیمائش میں پلاٹ کا سائز مکمل ہونا چاہیے اجلاس میں وائس چیئرمین خواجہ اعجاز،سیکرٹری جنرل محبوب احمد چودھری،فنانس سیکرٹری فنانس سرفراز کاشر بٹ،سیکرٹری اطلاعات عدنان لودھی،سدھیر چودھری،جواد رضوی، فرمان قریشی،محسن ورک،سجاد کریم،ڈاکٹرعثمان فیض،امتیازقریشی،شعیب مرزا ودیگر نے شریک کی۔ممبران کور کمیٹی نے کہا کہ ڈیمارکیشن کے بعد ممبران کو گھروں کی فوری تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے   آگاہ کیا جائے اس موقع پر  پریس کلب باڈی سے مطالبہ کیا گیا کہ پیمائش والا نقشہ جس پر ڈیمارکیشن دی گئی ہے وہ بھی فوری منظر عام پر لایا جائے تاکہ ممبران کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں