ایف بلاک ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئر مین ڈویلپمنٹ کمیٹی سینئر نائب صدر افضال طالب نے بتایا کہ عید الفطر سے قبل ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کے کام کا افتتاح کیا جائے گا جو صدر ارشد انصاری اور ممبران سے کر وائیں گے اور یہ کام مختصر وقت میں مکمل کرنے کا ٹاسک ایل ڈی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔ایف بلاک کی بانڈری وال کیلئے سروے اورتخمینہ لاگت کیلئے سروے شروع ہے رپورٹ آنے پر تعمیرکاکام شروع ہوگا ایف بلاک مین گیٹ خوبصورت بنانے کیلئے ایل ڈی اے مزید نقشہ بنارہا ہے جو پی جے ایچ ایف بورڈ اجلاس میں جلد منظوری کیلئے پیش ہوگا ۔صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ یہ ڈویلپمنٹ کا سال ہے لہذا ڈویلپمنٹ کمیٹی جس انداز میں کام کررہی ہے جلد کام مکمل ہوجائے جس کے بعد ممبران اپنا گھر بناسکیں گے۔صدر ارشد انصاری نے چیئر مین ڈویلپمنٹ کمیٹی سینئر نائب صدر افضال طالب اور ڈویلپمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں نائب صدر صائمہ وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد اور محبوب احمد شریک تھے۔