صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔شرکاء نے ایف بلاک میں بجلی فراہمی کا کام شروع نہ ہونے پر کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کلب باڈی نے جون اور ستمبر میں بریفنگ کے دوران یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ رواں برس تمام ترقیاتی کام مکمل کر دئیے جائیں گے تاکہ ممبران گھروں کی تعمیر شروع کر سکیں لیکن ستم ظریفی یہ کہ نہ تو مین گیٹ کی تعمیر شروع ہو سکی اور نہ ہی بجلی فراہمی کے منصوبے پر کوئی پیشرفت دیکھنے کو ملی اب صدر ارشد انصاری نے کام شروع ہونے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر 20 دسمبر کی تاریخ دے دی ہے۔چیئرمین کور کمیٹی شیر افضل بٹ نے کہا کہ گیٹوں کی صورت میں ہونے والی تجاوزات ختم کرانے کیلئے کئی بار ڈیڈ لائن دی گئی لیکن کچھ بھی نہیں ہو سکا۔مین ہولز کے ڈھکن غائب جبکہ چاردیوار جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔اس موقع پر ممبران نے پی جے ایچ ایف حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے کام کا اگر ٹھیکہ ہوچکا ہے تو پھر اب عملی کام بھی جلد شروع کروایا جائے۔ آ ن لائن اجلاس میں کور کمیٹی کے،وائس چیئرمین خواجہ اعجاز ،جنرل سیکرٹری محبوب چوہدری ، فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ،سیکرٹری اطلاعات عدنان لودھی،سہیل اختر،فرمان قریشی،جواد رضوی، سکندر بھٹی،محسن ورک،وقار اشرف،امتیازقریشی،راناعرفان،شفیق خادم،عثمان فیض،ظہرالحق سمیت دیگر ممبرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی کام فوری شروع کرنے پر زور دیا۔
ایف بلاک میں بجلی فراہمی کے منصوبے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
Facebook Comments