صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل محبوب چودھری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اطلاعات صبا ممتاز بانو،عمران علی نومی،طارق شاہد ستی،محمد ارشد،،فرمان قریشی،سکندر بھٹی،محمد شاہد،مجیب اللہ،قیصر چوہان،ظہرالحق،طاہر بخاری،ندیم سلیمی جبکہ چیئرمین کور کمیٹی شیر افضل بٹ،وائس چیئرمین اسجد شہزاد،فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ،سجاد کریم،جواد رضوی، محمددائود،ظہرالحق،محسن ورک،شفیق خادم،عبیداللہ عابد،شمازقمر و دیگر نے آن لائن شرکت کی۔کور کمیٹی نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کے لئے 26 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہونا خوش آئند ہے لہذٰا اب ممبرزکو فوری طور پر ڈیمارکیشن دینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کروا دیئے جائیں ایف بلاک میں گیٹوں کی صورت میں ہونے والی تجاوزات کو ختم کرکے مین گیٹ کی تعمیر فوری شروع کروا کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔اس موقع پر سابق سیکرٹری پریس کلب ذوالفقار علی مہتو اور سابق ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ نے بھی کلب باڈی سے وعدوں کو فوری پورا کرنے پر زور دیا۔