lahore press club election

ایف بلاک کے متاثرہ الاٹیوں کے ڈیمارکیشن لیٹرجاری۔۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ صحافی کالونی کے ایف بلاک کے متاثرہ الاٹیوں کے ڈیمارکیشن لیٹر ان کے حوالے کر دیئے ہیں،مجھےصحافیوں کے فلاح کے لیے کام کر کے بہت خوشی ہوتی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز بہت جلد صحافیوں کو پلاٹس تقسیم کرنے پریس کلب آئیں گی۔صحافیوں کے حوالے سے کوئی بھی کام ہو وزیر اعلٰی پنجاب مجھے انکار نہیں کرتیں۔ میرے لیے تمام رپورٹرز اور کیمرہ مینز برابر ہیں، میں نے کمرہ میںنز کے لیے پلاٹس کی بڑی جنگ لڑی ہے۔ صحافیوں کے لیے مخصوص گرانٹ کو کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے، گرانٹ کے لیے پہلے سے موجود تمام درخواستوں کو منظور کر کے بھیج دیا ہے۔ اللہ کرے پنجاب کا خزانہ اتنا مضبوط ہو کہ میں صحافیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں “میٹ دی پریس” میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری لیڈر مریم نواز ہیں۔ میری وزیراعلٰی صحافیوں کی فلاح کے لیے ہر بات پر فوراً مان جاتی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب خود آ کر صحافیوں کیلئے پریس کلب میں 5 کروڑ کا چیک دینا چاہتی تھیں مگر وہ جلد صحافیوں کو پلاٹس تقسیم کرنے آئیں گی۔ جلد ہی اس نئی سکیم کے لیے درخواستیں مانگ لی جائیں گی، جن میں ڈی جی پی آر، ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی اور اے پی پی کے ملازمین کا کوٹہ بھی ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں