F block core committe ka taraqqiyati kamo keliye izhaar e tashkeer

ایف بلاک کور کمیٹی کا ترقیاتی کاموں کیلئے اظہار تشکر

 صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیرصدارت آن لائن منعقد ہوا جس میں پریس کلب گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس میں صدر ارشد انصاری کی جانب سے 2025ء کو ترقی کا سال قرار دینے اور ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے  نومنتخب سینئر نائب صدر افضال طالب کی سربراہی میں ایف بلاک سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نائب صدر صائمہ نواز ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، ممبرز گورننگ باڈی رانا شہزاد اور محبوب چوہدری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر اظہار مسرت اور اظہار تشکر کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ گورننگ باڈی کی ایف بلاک کمیٹی کی کوششوں سے ان ترقیاتی کاموں کا اب جلد آغاز ہوجائے گا جو ماضی میں وعدے کے باوجود الیکشن کے فوری بعد شروع نہیں ہوسکے جنوری میں ابھی تک بجلی کے کھمبوں اور مین گیٹ کی تنصیب ، سیوریج پائپ لائن اور گٹروں کی صفائی کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا امید ہے کہ ایف بلاک کے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹی سینئر نائب صدر کی زیرقیادت ترقیاتی کام بلا تاخیر شروع کروادے گی اجلاس میں وائس چیئرمین خواجہ اعجاز،جوائنٹ سیکرٹری جنرل و ممبر گورننگ باڈی محبوب احمد چودھری،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحیم لغاری،فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ،سیکرٹری اطلاعات عدنان لودھی،سجاد کریم،طارق ستی،شعیب مرزا،وقار اشرف،جواد رضوی،امتیاز قریشی،طاہر بخاری،شفیق خادم ،فرمان قریشی،ظہیر الحق،محسن ورک کے علاوہ دیگر ممبرز نے بھی آن لائن شرکت کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں