express transmission viral kese

ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن وائرل کیسے؟

تحریر: شمعون عرشمان۔۔

ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن پورے ماہ کسی نہ کسی طور سے وائرل ہوتی رہی۔۔ جس کی سب سے بڑی وجہ فون پر کئے جانے وہ سوالات تھے جن کے جوابات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔۔جس میں سے ایک یہ تھا کہ۔۔زم زم کا وظیفہ میٹر پر لکھنے سے بجلی کا بل کم آئیگا۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان شو میں مرد کالر کی جانب سے خاتون ماہر غذائیت سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مرد کالر کی جانب سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی کال آنے پر میزبان جویریہ سعود، مہمان مایا علی اور ماہر غذائیت بھی پھوٹ پھوٹ کر ہنسنے لگیں۔مرد کالر نے پروگرام میں کال کرکے اپنا مسئلہ بتایا اور ساتھ ہی ماہر غذائیت سے اس کا حل بھی پوچھا۔کالر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں۔کالر کے مطابق انہوں نے متعدد ڈاکٹرز اور حکیموں سے بھی علاج کروایا لیکن انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ماہر غذائیت انہیں کوئی اچھی غذا بتائیں، جس سے ان کا مسئلہ حل ہوجائے۔مرد کالر کے سوال پر پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی اداکارہ مایا علی بھی پھوٹ پھوٹ کر ہنس پڑیں جب کہ میزبان جویریہ سعود بھی ہنستے ہوئے اسکرین سے دور ہوگئیں۔مرد کالر کی فون پر ماہر غذائیت نے انہیں بتایا کہ وہ اس طرح کا علاج نہیں کرتیں، البتہ وہ انہیں کچھ غذائیں تجویز کرتی ہیں، ان کا مسئلہ ڈپریشن کا ہے، وہ اپنے ڈپریشن پر قابو پائیں۔مرد کالر کے سوال پر جویریہ سعود نے سوال اٹھایا کہ وہ اپنے مسئلے کا حل پوچھ رہے ہیں یا اپنی بیگم کا ؟اسی بات پر جویریہ سعود نے ہنستے ہوئے اسکرین سے دوری اختیار کرلی اور کہا کہ ان کا سوال کرنے اور جواب دینے والوں سے کوئی واسطہ نہیں۔مرد کالر کی بات پر اداکارہ مایا علی ہنستے ہوئے فرش پر بیٹھ گئیں جب کہ ان کے ہنسنے اور مرد کالر کی جانب سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے پروگرام کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کالر کی بات پر ہنسنے والی کیا بات ہے؟ انہوں نے ایک مسئلے کا حل پوچھا ہے اور یہ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟بعض صارفین نے جویریہ سعود اور مایا علی کو بدتمیز بھی قرار دیا جب کہ کچھ نے پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ رمضان المبارک جیسے مہینے میں ایسے پروگرامات کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان شو میں خاتون کالر کی جانب سے یوٹیوب پر سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔خاتون ولاگر اور یوٹیوبر کی جانب سے مولانا صاحب سے سبسکرائبرز اور فالوورز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے کی وائرل ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سوال کیا کہ وہ ولاگنگ کرتی ہیں اور یوٹیوب سے بڑی محنت سے ایک سال سے مواد شیئر کر رہی ہیں لیکن ان کے سبسکرائبرز نہیں بڑھ رہے۔خاتون نے مولانا صاحب سے سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔خاتون ولاگر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے پر مولانا صاحب نے انہیں محنت سے اچھا مواد تیار کرنے کی تلقین کی اور کہا وہ محنت جاری رکھیں، انہیں کامیابی ملے گی۔مولانا صاحب نے خاتون ولاگر کو کہا کہ وہ محنت سے مواد تیار کرنے کے ساتھ ساتھ خدا سے دعا مانگا کریں کہ ان کے کام میں برکت ڈالی جائے۔خاتون ولاگر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیجیٹل مولانا سے ڈیجیٹل سوال کیا گیا۔اسی طرح بعض افراد نے لکھا کہ خاتون ولاگر کے ساتھ جو مسئلہ درپیش ہے، وہ مسئلہ ان کے ساتھ بھی ہے اور اس کا وظیفہ بتایا جانا چاہیے۔بعض افراد نے خاتون کالر کے وظیفہ مانگنے پر جویریہ سعود کے چہرے پر آنے والے تاثرات کی نشاندہی بھی کی اور لکھا کہ میزبان سوچتی ہوں گی، کون ہیں یہ لوگ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟کچھ صارفین نے فضول سوالات کرنے پر رمضان نشریات پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ رمضان شو میں ایسے سوالات اور فضول باتیں نہ کی جائیں تو بہتر ہے۔اس سے قبل بھی جویریہ سعود کے رمضان شو میں کالرز کی جانب سے مختلف مسائل کے وظائف پوچھے جانے کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔جویریہ سعود کے شو میں ہی مولانا نے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بھی بتایا تھا، جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جب کہ ان ہی کے شو میں ایک مرد کالر نے مولوی صاحب سے پانچویں شادی کا وظیفہ بھی مانگا تھا۔(شمعون عرشمان)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں