معروف اینکرپرسن عامر لیاقت جنہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی وجہ سے 24نیوز سے فارغ کردیاگیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی سے قریبی تعلقات کی بنا پر جب ایکسپریس میں معاملات فائنل کئے گئے تو اب وہاں سے بھی انہیں صاف جواب مل گیا ہے۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت اصل میں کسی بھی چیل کو سال بھر کی کمائی رمضان ٹرانسمیشن سے کرکے دیتا ہے ایکسپریس کا بھی اسی وجہ سے عامر لیاقت میں انٹرسٹ تھا لیکن جب ایکسپریس کے مارکیٹنگ والوں سے اس حوالے سے فیڈبیک لیاگیا تو انہوں نے صاف جواب دے دیا کہ اب موصوف یعنی عامر لیاقت ریس کے گھوڑے نہیں رہے مارکیٹ میں کوئی بھی برانڈ ان پر پیسہ لگانے کو تیار نہیں۔۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے مارکیٹنگ والوں کے انکار کے بعد ایکسپریس کے مالک نے بھی عامر لیاقت سے معذرت کرلی۔۔۔۔اب عامر لیاقت صاحب کسی اور چینل میں ٹھکانہ ڈھونڈنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔۔ جس کے متعلق پپو جلد بتائے گا۔۔۔
عامر لیاقت کو ایکسپریس سے صاف انکار۔۔۔
Facebook Comments