bureau chief ko dhamkian khyber union of journalist ki muzammat

ایکسپریس نیوزمیں بھی برطرفیوں کی ہوا چل پڑی۔۔

ایکسپریس نیوز میں بھی برطرفیوں کی ہوا چل پڑی ہے۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور ہیڈآفس سے ایک جونیئر این ایل ای ،ایک پینل اے پی اور ایک رن ڈاؤن اے پی کو استعفا دینے پر مجبور کیاگیا۔۔دونوں ملازمین بیس سے تیس ہزار روپے تک سیلری لے رہے تھے۔۔ اسی طرح کراچی آفس سے شعبہ کری ایٹو سے چھ ورکرز کو نکال دیاگیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ لاہور ہیڈآفس اور کراچی بیورو سے بھی ڈاؤن سائزنگ کی اطلاعات گرم ہیں۔۔ کچھ شعبوں کے ہیڈز کی تبدیلی کی چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایکسپریس انتظامیہ نے کسی بھی احتجاج یا ردعمل سے بچنے کے لئے  ایک، ایک، دو ،دو اور مختلف اوقات میں مختلف اسٹیشنزسے ورکرز نکالنے کی حکمت عملی اپنالی ہے۔۔ پپو کا مزیدکہنا ہے کہ کورونا کی آڑ میں گزشتہ سال اپریل میں نیوزروم کا پٹرول الاؤنس بند کیاگیا تھا تاہم یہ الاؤنس بعد میں رپورٹنگ اور مارکیٹنگ ٹیم کی حد تک بحال کردیاگیا۔۔ اب پھر سےکورونا کو جواز بناکر ڈاؤن سائزنگ کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں