وڈیو دیکھیں :
ایکسپریس نیوز نے الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے چلائی جانے والی اشتہاری کمپین میں کھل کر اسلام کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔۔ ” آدھی گواہی ، پورا ووٹ” کے نام سے چلائی جانے والی اس کمپین میں دین اسلام پر تنقید کی گئی اور بڑا تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا۔۔ اس اشتہار کے تناظر میں جب علمائے کرام سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ عورت کی آدھی گواہی اسلام نے چند معاملات میں رکھی ہے ورنہ دیگر تمام معاملات میں خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دیئے گئے ہیں۔۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ایکسپریس نیوز کے اشتہارثابت کررہے ہیں کہ ہمارے مذہب کا مذاق اڑایاجارہا ہے۔۔ کیوں کہ آدھی گواہی کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے۔۔ اور قرآن پاک میں جو کچھ بھی لکھا ہے وہ اللہ پاک کے احکامات ہیں۔۔ چنانچہ اگر ایکسپریس نیوز کی اشتہاری کمپین ” آدھی گواہی پورا ووٹ” اللہ کے احکامات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔۔۔ علمائے کرام نے ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ سے فوری طور پر اس غیراسلامی کمپین کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔