تحریر: ثاقب ایوب چودھری
محترم اینکر حضرات…!!روزنامہ ایکسپریس کے جبری برطرف ملازم کا احتجاجی کیمپ سے 10 ویں روز آپ سے سوال ….!!
جاوید چودھری صاحب میں انتظار میں ہوں کہ آپ سلطان علی لاکھانی کے ظلم کے سامنے روزنامہ ایکسپریس اسلام آباد کے جبری 31 برطرف ملازمین کی آواز کب بنیں گے اور اپنی قلم سے کب ہمارے حقوق کے بارے میں لکھیں گے اور شائع بھی کروائیں گے؟ کب ہمارے ساتھ یکجہتی کے لیے اپنے سٹوڈیو سے باہر نکل کر نیچے تشریف لائیں گے اور اپنی ویب سائٹ پر ہمارا پیغام چلائیں گے…؟
منصور علی خان صاحب کب آپ ایک پروگرام ہمارے ورکرز کے لیے بھی کریں گے؟ کب آپ سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے کے بعد اپنے چینل کے مالک سلطان علی لاکھانی کے ظلم کے سامنے دیوار بنیں گے جو انہوں نے ہمارے ساتھ کیا…
کب آپ لوگ آواز اٹھائیں جب ہم متاثرین وفات پا جائیں گے تب آواز بلند کریں گے اگر ایسا ہے تو میں کل ہی روزنامہ ایکسپریس اسلام آباد آفس کے باہر خود کو آگ لگا دیتا ہوں، ہو سکتا ہے تب آپ کا ضمیر جاگ جائے…!!(ثاقب ایوب چودھری)