میڈیا انڈسٹری کے لئے ایک اور افسوسناک خبریہ ہے کہ ایکسپریس اسلام آباد اور ایکسپریس پشاور بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایکسپریس پشاور کے کافی اسٹاف کو کچھ روز پہلے ہی فارغ کردیاگیا تھا، اب ان دونوں اسٹیشن کا کام ایکسپریس لاہور سے ہواکرے گا۔۔ پپو کے مطابق ایکسپریس نیوز چینل کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد تک کٹوتی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔۔۔جن کی تنخواہ ایک لاکھ دس ہزار سے چار لاکھ کے درمیان ہوگی ان کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی ایکسپریس کراچی کے حوالے سے بھی بڑی خبر برق بن کر صحافیوں پر گر سکتی ہے۔۔۔ پی ایف یو جے افضل بٹ گروپ نے ایکسپریس گروپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور تمام یوجیز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے شہروں میں احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دیں۔۔
Facebook Comments