پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کر رہی ہے جس کا ان شہروں کیلیے کرایہ 13,999 روپے ہو گا، مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی، دوران سفر انھیں مفت انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ایئر لائن کو اس ماہ کے اوائل میں آپریشنز شروع کرنے کا لائسنس مل گیا تھا۔ فلائی جناح پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے جس کا قیام کراچی سے عمل میں آیا تھا اور اسے ایئرعریبہ کے کامیاب سستے ماڈل کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے آپریشنز کا بنیادی مقصد سستا، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔اس ماہ کے اوائل میں ایئرلائن کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک کی پانچویں ایئرلائن کے طور پر آپریشنز کا لائسنس مل گیا ہے۔فضائی آپریشنز کیلیے فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تمام پیشہ وارانہ تقاضے اور سیفٹی ریگولیشنز پورے کیے تھے۔۔پاکستان کے لیکسن گروپ اور ایئر عریبہ نے گزشتہ سال ستمبر میں سستی ترین ایئر لائن کے طور پر فلائی جناح کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس گروپ کی ائرلائن پروازوں کیلئے تیار۔۔
Facebook Comments