express geo news se wabista sahafi superdkhak

ایکسپریس، جیونیوزسے وابستہ صحافی سپردخاک۔۔

ایکسپریس نیوز سے  وابستہ سینئر صحافی شبیر حسین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔شبیر حسین اسلام آباد بیورو میں بحیثیت رپورٹر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ شبیرحسین کی نماز جنازہ مسلم کالونی گراؤنڈ بری امام اسلام آباد میں ادا کی گئی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی شبیر حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی صدمہ ہوا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی صدمہ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شبیر حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لواحقین کے صبر کے لیے دعاگو ہوں، اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثنا ممتاز صحافی اور جیو نیوز کے یورپی یونین میں سینئیر نمائندے خالد حمید فاروقی کی نماز جنازہ  برسلز میں ادا کر دی گئی۔ جس میں یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن سجاد حیدر کریم، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیدر لینڈز اور دیگر ممالک سے ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں، دوستوں، مختلف این جی اوز اور سفارت خانہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ان کی نماز جنازہ مولانا قاری انصر نورانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ سے قبل ان کی اہلیہ اور ان کے یورپی دوستوں نے نماز جنازہ میں شریک افراد سے خطاب بھی کیا۔تدفین کے دوران خالد حمید فاروقی کے تمام دوست ان کی جدوجہد کے مختلف ادوار اور واقعات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔بعد ازاں جنازے میں شریک ان کے خاندان کے افراد اور ان کے یورپی دوستوں نے ان کی قبر پر پھولوں کے پودے لگا کر ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ خالد حمید فاروقی کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ترجمان، اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے اور ان کے دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں