Express Ent Anti Islamic Campaign

ایکسپریس  کی متنازع تشہیری مہم

ایکسپریس اخبار میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر عنقریب شروع ہونے والی نئی ڈرامہ سیریل کی “متنازع” تشہیر شروع کردی گئی۔۔ جس میں کہاگیا ہے کہ ۔۔۔”یااللہ کسی عزت دار کو کبھی بیٹی نہ دینا”۔۔۔ سوشل میڈیا پر اس متنازع کمپین پر کافی لے دے ہورہی ہے۔۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کی مخالفت عرب قبائل اسلام کے آنے سے قبل کرتے تھے، اور بیٹیوں کو زندہ گاڑ دیا کرتے تھے، آج بھی ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بیٹی کو ایک بوجھ ہی سمجھا جاتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو خدا کی رحمت قرار دیا جاتا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایکسپریس گروپ کی خاتون جی ایم اس متنازع کمپین کے پیچھے سے ہیں جو اس سے قبل ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر “عورت کی آدھی گواہی کیوں” کی متنازع تشہیری مہم بھی چلاچکی ہیں جس کی علمائے کرام نے بھی مخالفت کی تھی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ ۔ سوشل میڈیا پر کہاجارہا ہے کہ ۔۔ تشہیری مہم میں استعمال ہونے والا جملہ بیمار ذہینت کی عکاسی کرتا ہے، عوامی حلقوں نے پیمرا اور وفاقی وزیراطلاعات سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ایکسپریس کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایسی متنازع تشہیری مہم سے گریز کیا جائے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں