لیکسن گروپ کا انگریزی نیوزچینل ٹریبیون ٹوئنٹی فور سیون ہفتے کی شب اچانک بند کردیاگیا اور تین سو کے قریب پورے اسٹاف کو بھی بیک جنبش قلم فارغ کردیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کسی بھی ورکر کو پیشگی آگاہ نہیں کیاگیا بلکہ زبانی کہہ دیا گیا کہ اب آپ کو آنے کی ضرورت نہیں۔۔ انگریزی چینل کو چند ماہ قبل دوبارہ شروع کیاگیاتھا لیکن اب اسے بھی مصنوعی بحران کی آڑ میں اپنے انجام کو پہنچا دیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایکسپریس اخبار اور ایکسپریس چینل سے بھی برطرفیوں کا عمل جاری ہے اور دوتین لوگ روزانہ بیروزگاری کا نشانہ بن رہے ہیں تاکہ مارکیٹ میں شور نہ مچ سکے۔۔ پپو نے صحافتی تنظیموں سے سوال کیاہے کہ کیا وقت نیوزچینل کی اچانک بندش پر خاموشی کی طرح اس چینل کی بندش بھی خاموشی سے ہضم کرلی جائے گی؟ اور عام ورکر کو یہ تاثر دیاجائے گاکہ صحافتی تنظیمیں ورکر کے ساتھ نہیں بلکہ مالکان کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس کا انگلش چینل بند،عملہ فارغ۔۔
Facebook Comments