explicit advertisement 22 channels got show cause notice

نازیبا اشتہارات،22چینلزکو شوکاز جاری۔۔۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بعض سیاسی جماعتوں کی اشتہاری مہم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 22ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد پیمرا نے ان ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان چینلز پر چلنے والے اشتہارات الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق 2018کے منافی ہیں۔پیمرا نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل در آمد کرتے ہوئے سما ءٹی وی ، سیون نیوز، ایکسپریس نیوز ، نیوز ون،سچ ٹی وی ، چینل 24، 92نیوز ، آج نیوز ، اے پلس، اے آروائی ڈیجیٹل ،اے آروائی نیوز ، اے ٹی وی خیبر ، پبلک نیوز،رائل نیوز ، ٹی وی ون، اردو ون، وقت نیوز ، نیونیوز اور ہم نیوز کو نوٹس جاری کئے ۔یہ تمام چینلز تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم 2018کے لئے نازیبا الفاظ پر مبنی اشتہاری مہم کی تشہیر کررہے تھے ۔پیمرا کی جانب سے ان تمام ٹی وی چینلز کو فوری طور پر ان اشتہارات کوبند کرنے اور مناسب ترامیم کے بعد نشر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنایا جا سکے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں