عدالت عظمیٰ نے سابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی عطا الحق قاسمی کی غیر قانونی تقرری سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عطا الحق قاسمی کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو عطا الحق پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں نظر ثانی کی درخواستوں میں وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے ،انہوں نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ میرے وکیل شاہد حامد کسی بات پر مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں،اور وہ پیش ہونے کو تیار نہیں ، میں نے ان کے منشی سے کہا ہے انہیں کہیں کہ وہ لکھ کر دے دیں،لیکن وہ لکھ کر بھی نہیں دے رہے ہیں ،جس پرجسٹس اعجازالاحسن نے کہا قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی مقدمہ میں مرکزی فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں میں وکیل تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور قواعد کو دیکھتے ہوئے ہم آپ کو اس کیس میں اب وکیل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔۔
سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی درخواست مسترد۔۔
Facebook Comments