ertugrul ghaazi fraud case ka mulzim zamanat par riha

ارطغرل سے فراڈکرنے والے کے خلاف ایک اور کیس۔۔

کینٹ کی عدالت نے تر ک اداکار ‘ارطغرل غازی ’ سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو حافظ آباد پولیس کے حوالے کردیا۔۔ ایک روزہ جسمانی راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ حبیب اللہ نے حافظ آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، جیل حکام نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا ،حافظ آباد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف حافظ آباد تھانے میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے ،تفتیش کیلئے ملزم کو لے کر جانا ہے ،ملزم کا راہداری ریمانڈ فراہم کیا جائے ، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ،پولیس کاشف ضمیر کو لے کر حافظ آباد روانہ ہوگئی ملزم پر ارطغرل غازی کے کردار کے ساتھ فراڈ کرنے کا مقدمہ تھانہ ریس کورس پولیس نے درج کیا اور ملزم جیل حکام کی حراست میں تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں