ertugrul ghaazi ke apne madahon ko eid ki mubarakbaad

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔

ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے تھے۔ اس شہرہ آفاق سیریز سے متاثر ہوتے ہوئے سوات میں کچھ نوجوانوں نے ’ارطغرل غازی‘ کا اپنا ورژن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور محدود وسائل میں ارطغرل غازی کا سیٹ تیار کرکے شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کے مطابق سوات کے 150نوجوان نے اکٹھے ہو کر یہ پراجیکٹ شروع کیا ہے، جس کا نام انہوں نے ’ارطغرل پاکستان‘ رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں کا بنایا گیا یہ ڈرامہ عید الفطر کے بعد یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ ان نوجوان نے کچھ ہتھیار بھی تیار کیے ہیں جنہیں وہ فروخت کرتے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی رقم سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ’ارطغرل پاکستان‘ میں ارطغرل غازی کا مرکزی کردارنبھانے والے محمد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے ترک سیریز سے متاثرہ ہو کر یہ ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے تمام ملبوسات اور ہتھیار وغیرہ خود اپنے ہاتھوں سے تیار کیے ہیں۔ پہلے ہم نے ڈرامے کے چند سین شوٹ کیے تھے مگر پھر ہم نے پوری سیریز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں