پاکستان میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے والا ارطغرل غازہ ڈرامہ میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا ہیرو انگین التان لاہور کے ایک نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔۔ لاہور کے ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ڈرامہ ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترکش اداکار انگین التان کو پاکستان بلا کر ان کی میزبانی کرنے والا پولیس کو مطلوب اشتہاری نکلا۔۔ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر آٹھ مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب ہے جس میں فراڈ، خیات، کارچوری، ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔۔بتایا گیا ہے کہ انگین التان کو دس لاکھ ڈالر میں پاکستان لانے کا کانٹریکٹ ہوا تھا جس میں نصف کی ادائیگی کی گئی لیکن باقی نصف معاوضہ نہیں دیا گیا۔۔

Facebook Comments