tiktoker kashif zameer ki zamanat khaarij

ارطغرل کا  گرفتارپاکستانی میزبان ضمانت پر رہا۔۔

معروف ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی “کے ہیرو انگین التان کو پاکستان بلانے والے لاہوری میزبان اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرحماد اسلم  کو   دھمکیاں دینے کے الزام میں گذشتہ رات گئے گرفتار ہونے والے مشہور ٹک ٹاکراور چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں کاشف ضمیر کو مقامی عدالت نے پچاس،پچاس  ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہا کر دیا ،سیالکوٹ پولیس ملزم کاشف ضمیر کو 8 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے کے مقدمہ میں گرفتارکرنے عدالت پہنچی تاہم وکلاء ملزم کو کمرہ عدالت کے بغلی دروازے سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  معروف ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی “کے ہیرو انگین التان کے لاہوری میزبان میاں کاشف ضمیر کو نجی ٹی وی کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم گرفتاری کے چوبیس گھنٹوں سے بھی پہلے ملزم کی ضمانت منظور ہو گئی جس پر پولیس نے کاشف ضمیر کو مقامی عدالت میں ہتھکڑیاں کھولتے ہوئے رہا کر دیا ۔صحافی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے پر  ماڈل ٹاؤن کچہری میں اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی جب ملزم کاشف ضمیر کی بوگس چیک کے مقدمہ میں گرفتاری کے لئے سیالکوٹ پولیس بھی پہنچ گئی تاہم ملزم کے وکلاء نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ میں درج مقدمہ کی مثل اٹھا لی جس پر ملزم کو عدالت میں پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزم کے ہاتھوں میں لگی ہوئی ہتھکڑیوں کی چابی چھپا لی ،اس موقع پر پولیس اور وکلاء کے درمیان تکرار بھی ہوئی ،تکرار بڑھنے پر وکلاء ملزم کاشف ضمیر کو ہتھکڑی سمیت کمیٹی روم میں لے گئے،کئی گھنٹے تک پولیس اور وکلاء کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے، بعد ازاں وکلاء نے بوگس چیک کے مقدمے کی مثل پولیس کو واپس کر دی اور  پھر پولیس نے بھی ہتھکڑی کی چابی وکلاء کے حوالے کر دی جس پر وکلاء نے خاموشی کے ساتھ  ملزم کو کچہری کے عقبی دروازے  سے باہر نکال دیا اور سیالکوٹ پولیس منہ تکتی رہ گئی ۔یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیرنے معروف ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی “کے ہیرو انگین التان کو  اپنی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے لئے پاکستان بلایا تھا اور ترک اداکار کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی ،اسی روز نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی رپورٹ میں صحافی حماد اسلم نے دستاویزات کے ساتھ انکشاف کیا تھا کہ میاں کاشف ضمیر پر 8 مقدمات درج ہیں جن میں سے کئی مقدمات میں ملزم کاشف ضمیر اشتہاری ہے،نجی ٹی وی کی رپورٹ نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس پر کاشف ضمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں صحافی حماد اسلم کو دھمکیاں دیں تھیں،صحافی کی درخواست پر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے رات کے آخری پہر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کاشف ضمیر اور اس کے مسلح ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا ،اس موقع پر ملزم اور اس کے  مسلح ساتھیوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت بھی کی تھی ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں