ertugrul ghaazi ki zalzala mutasireen keliye madad ki appeal

ارطغرل غازی نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔۔

ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستان کی نجی فرم سے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔واضح رہے کہ ترک اداکار پاکستانی معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان آئے تھے اور کاشف ضمیر نے اعلان کیا تھا کہ انگین آلتان سال 2021میں بھی پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے دورہ منسوخ کردیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق انگین آلتان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی فرم سے کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہوں اور اب پاکستان کا دورہ بھی نہیں کروں گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں