ertugrul ghaazi fraud case ka mulzim zamanat par riha

ارطغرل غازی فراڈ کیس کا ملزم ضمانت پر رہا۔۔

معروف ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاشف ضمیر کیخلاف انگین التان کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کی شوٹنگ کیلئے انگین التان کو پاکستان بلوایا لیکن یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔ ترک اداکار کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم نے معاہدہ ہی منسوخ کردیا تھا۔ملزم کاشف ضمیر کو 18 جون 2021ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں