ertugrul ghaazi ki zalzala mutasireen keliye madad ki appeal

ارتغرل غازی نے پاکستان آنے کی خواہش کردی۔۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ترک ڈرامے ” ارتغرل غازی “ نے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو لیاہے اور ہر طرف اس کے چرچے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس ڈرامے میں ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ” انجین التان دوزیتان“ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق” دیریلیش ارتغرل“ کے تینوں اداکاروں کے بعد ڈرامے کے مرکزی ہیرو ارطغرل غازی نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ارتغرل غازی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ڈرامے کو پاکستان میں 10 کروڑ بار دیکھنے کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’میں پاکستان سے محؓبت کرتا ہوں ، ڈرامے کو دیکھنے پر میں  آپ کا شکر گزار ہوں ،مجھے امید ہے کہ ایک دن میں آپ سب سے ملنے کیلئے ضرور آوں گا ۔ترک ڈرامے کو پاکستان میں 24 مئی سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب تک اس ڈرامے کی 24 قسطیں نشر کی جاچکی ہیں اور محض 24 دن میں اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا ڈالے ہیں۔یہ پاکستان میں یوٹیوب پر دیکھا جانے والا سب سے زیادہ ڈراما بھی بن چکا ہے اور اسے 24 دن میں 21 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔پاکستان سے ملنے والی محبت کے بعد ‘ارتغرل غازی’ کی مرکزی اداکارہ اور ڈرامے میں ‘ارتغرل غازی’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیج نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پاکستانی ڈراما مداحوں کی جانب سے گزشتہ تین ہفتوں میں ان ہی اداکاروں یعنی ‘ارطغرل غازی’ اور ‘حلیمہ سلطان’ کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کر رہے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ایسے ہی ایک مداح کے کمنٹس پر اداکارہ اسرا بیلگیج یعنی ‘حلیمہ سلطان’ نے چند دن قبل پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بھی پاکستانی مداحوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں