ertugrul ghaazi ki zalzala mutasireen keliye madad ki appeal

ارطغرل فراڈ کیس، پولیس تحقیقات کیلئے ترکی جائے گی۔۔

معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے اداکار انگین آلتان  سے فراڈ کیس میں  پولیس کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے لئے ترکی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں لاہور پولیس ترک اداکار سے کیس کے متعلق سوالات کر کے انکا بیان قلمبند کرے گی۔ ایس پی انویسٹی گیشن علی بن طارق کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم اگلے ماہ ترکی روانہ ہو گی۔ کاشف ضمیر کی جانب سے کیے گئے معاہدے کے کوائف اور چیکس بھی حاصل کئے جائیں گے۔ لاہور پولیس کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے تفتیشی ٹیم کے بلیو پاسپورٹ بنوانے اور تفتیش کی اجازت لینے کیلئے حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے واضح رہے کہ  ترک اداکار کی درخواست پر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں 9 کروڑ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔ کاشف ضمیر کو گزشتہ ماہ گرفتار کر کے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں