entertainment se munsalik afraad maali mushkilaat ka shikaar

انٹرٹینمنٹ سے منسلک افراد مالی مشکلات کا شکار۔۔

اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ معاوضے کی ادائیگی اور بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے صرف اداکار ہی مشکلات کا شکار نہیں بلکہ اس شعبے سے منسلک تمام افراد ہی اس مسئلہ سے دوچار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل قریشی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف اداکاروں کو درپیش نہیں بلکہ پروڈیوسر، ہدایت کار ، مصنف یہاں تک کہ ٹیکنیشن بھی اس کی زد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے کئی پروڈکشن کمپنیوں سے بات کی لیکن ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ جتنا سرمایہ پراجیکٹ پر لگاتے ہیں انہیں اتنی آمدن حاصل نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ کورونا وبا کے سبب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی معیشت خسارے کا شکار ہوئی ہے، ایک اندازے کے مطابق عالمی معیشت کو 3.9 ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں