انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تاریخی سیریز کی کوریج کرنے والے انگلش صحافیوں کے اعزاز میں سپورٹس جرنلسٹس آف سندھ (سجاس) کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سجاس کی جانب سے انگلش مہمانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین، انٹرنیشنل کمنٹیٹر مائیک ارتھرٹن، بازید خان، سینئر صحافیوں قمر احمد، اقبال جمیل، ماجد بھٹی، رضوان علی، شاہد ہاشمی، مرزا اقبال بیگ، رشید شکور، سجاس کے سابق صدر طارق اسلم پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض، نائب صدور مجاہد سولنگی، عالم زیب، سیکریٹری جنرل شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری فناس شاہد انصاری، سیکریٹری اطلاعات جعفر حسین، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان، احسان خان، شہزادہ معین، کلثوم جہاں، ارشد وہاب، ذیشان احمد، علی حسن، عمر شاہین، سینئر جرنلسٹس سید نصر اقبال، انیس الرحمٰن، مصطفیٰ عزیز سمیت سجاس کے ممبران اور انگلینڈ کے صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق سابق کپتان ناصر حسین، مائیک ارتھرٹن اور غیر ملکی جرنلسٹ لارنس بوتھ نے شاندار تقریب اور مہمان نوازی پر سجاس کا شکریہ ادا کیا، سینئر صحافیوں قمر احمد، اقبال جمیل کا کہنا تھا کہ سجاس نے مہمان صحافیوں کی پزیرائی کرکے ہم سب کے دل جیت لئے، کرکٹرز کی طرح اسپورٹس جرنلسٹس بھی دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے کا ذریعہ ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کھلاڑی اور اسپورٹس جرنلسٹس امن کے سفیر کہلاتے ہیں۔پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد سجاس نے سری لنکا، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے صحافیوں کے اعزاز میں بھی تقریب کا انعقاد کرچکی ہے, اس طرح کی تقریبات سجاس کی روایت بن چکی ہے، سجاس کے سیکریٹری شاید عثمان ساٹی نے مہمان صحافیوں کا پاکستان بالخصوص کراچی آمد اور تاریخی سیریز کی کوریج پر ان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مہمان صحافیوں کی پزیرائی کا مقصد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید پائیدار بنانا ہے سجاس سمجھتی ہے انگلینڈ ٹیم کی سترہ سال پاکستان آمد میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ انگلینڈ کے صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے۔۔ تقریب کے اختتام پر انگلینڈ کے صحافیوں، ناصر حسین اور مائیک ارتھرٹن کو سجاس کی یادگاری شیلڈز اور سندھ کی ثقافت اور محبت کی نشانی سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ۔
انگلش صحافیوں کے اعزاز میں سجاس کی تقریب۔۔
Facebook Comments