elon musk ki internet company 2 saal se pakistan mein registration ki muntazir

ایلون مسک کا اب یوٹیوب کو ٹکر دینے کا فیصلہ۔۔

ایلون مسک کا کمپنی ایکس جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے طرز کی ایپلی کیشن متعارف کرائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی ایکس کمپنی اگلے ہفتے کے اوائل میں سمارٹ ٹیلی ویژن کے لیے یوٹیوب ٹی وی کے طرز کی ایپ لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سے متعلق ایلون مسک نے بھی تصدیق کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور ایکس کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مختلف نشریاتی اداروں کے ساتھ بات کے دوران تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ یوٹیوب کے مقابلے کی ایپلی کیشن متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو سمارٹ ٹیلی ویژن کا حصہ بنایا جائے گا جس کے بعد اسے موبائل اور کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو سمارٹ ٹیلی ویژن کیلئے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کی جانب سے ایکس پر اپلوڈ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو ٹی وی سکرین پر دیکھنے کیلئے آپشن فراہم کرنا ہے، مذکورہ ایپلی کیشن کو ایکس سے منسلک کر دیا جائے گا اور وہاں پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام بڑی ویڈیوز کو ایپ کے ذریعے ٹی وی سکرین پر دیکھا جا سکے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں