اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں اسکروٹنی کمیٹی نے گیارہ سو جعلی صحافیوں کی رکنیت ختم کردی۔۔تفصیل کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق۔۔”سب پہلے تو یہ کہ اسکرونٹی کمیٹی کے تمام ممبران مبارکباد مستحق ہیں جنہوں نے دو ماہ کی طویل محنت اور عرق ریزی کے بعد تقریباً 1100 جعلی صحافیوں کو نیشنل پریس کلب کی لسٹ سے نکال باہر کیا ہے، اس عرصے کے دوران کمیٹی ممبران کو کئی طرح کی مشکلات بھی آئیں لیکن اس کے باوجود کمیٹی نے اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے صدر شکیل قرار کی ہدایت کو عملی جامہ پہنایا اور جعلی صحافیوں سے پاک لسٹ مرتب کی۔ کچھ دوستوں نے اعتراض کیا ہے کہ جو احباب پانچ پانچ یا چھ چھ سال سے ادارہ سوئچ کرچکے ہیں ان کے نام متعلقہ اداروں میں کیوں نہیں درج کیے گئے، ان کی خدمت میں عرض ہے کہ ہماری کوشش یہی تھی کہ پہلی فرصت میں ان افراد کو فہرست سے نکالا جائے جو جعلی ہیں یا جن کا کوئی اَتہ پتہ نہیں، جہاں تک نام ٹرانفسر والی بات ہے حتمی لسٹ میں ایسے احباب کا نام متعلقہ ادارے میں ٹرانفسر کردیا جائے گا۔ یہ بھی زہن میں رہے کہ ان دو برسوں کے دوران اگر کوئی دوست جبری برطرفیوں کی نذر ہوا ہے تو اسے بھی پریس کلب کا ممبر رہنے دیا گیا ہے۔ جیسا کہ ایکسپریس اخبار، وقت ٹی وی اور کیپٹیل ٹی وی بند ہوگئے، ان اداروں میں کام کرنے والے دوستوں کا نام بھی لسٹ میں رہنے دیا گیا ہے۔ ایک اور وضاحت وہ یہ کہ ایسے احباب جن کا نام غلطی سے یا متعلقہ ادارے کی طرف سے تصدیق نہ ہونے کی بنا پر نکالا گیا ہے جبکہ وہ بذات خود اس وقت بھی کسی ادارے میں کام کر رہا ہے وہ پندرہ دنوں کے اندر اندر کوائف کے ساتھ درخواست کمیٹی کو دے سکتا ہے، اس کی ممبر شپ فائنل لسٹ میں بحال کردی جائے گی۔ شکریہ۔۔منجانب: اسکرونٹی کمیٹی نیشنل پریس کلب اسلام آباد”۔۔۔
اسلام آباد پریس کلب سے گیارہ سو جعلی صحافی باہر۔۔
Facebook Comments