electronic media keliye qanoon saazi

الیکٹرانک میڈیا کیلئے قانون سازی، حکومت نے مہلت مانگ لی۔۔

الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانونی سازی پر حکومت نے مہلت مانگ لی۔صحافیوں کے حقوق سے متعلق درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، وزارت اطلاعات اور وزارت قانون کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عدالت ہدایت دے گی تو ہم اس کے مطابق کام کرلیں گے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت قانون اور اطلاعات ختم کر دیں، اگر سارا کام عدالتوں کو کرنا ہے، تو عدالتوں کے ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کی وجہ ایگزیکٹو کا کام نہ کرنا ہے۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور آپ صحافیوں کو بنیادی حقوق تک دینے کو تیار نہیں؟ آئندہ جمعہ تک کا وقت ہے، جو کرسکتے ہیں کریں ورنہ فیصلہ سنادیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت 17فروری تک ملتوی کردی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں