pemra mein afsaraan ki taraqqian

الیکشن کوریج سب کیلئے برابر ہے، چیئرمین پیمرا کا دعویٰ۔۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ  نے کہا ہے کہ پیمرا الیکشن کوریج کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہا ہے۔چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل بک فیئر کا افتتاح کیا۔اس دوران انہوں نے ملک میں آئندہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق عمل کر رہا ہے۔محمد سلیم بیگ نے بک فیئر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بک فیئر ایک صدقہ جاریہ ہے، علم کے شہر کو بسانا بڑا کام ہے۔محمد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ کتاب سے رشتہ جوڑنے میں ماں باپ کا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈیجیٹل بُکس بھی ہیں لیکن کتاب کا رشتہ انسان سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں کا انعقاد دیگر شہروں میں بھی ہونا چاہیے، کتابوں سے محبت اچھی قوموں کی نشانی ہے، بدقسمتی سے نوجوان نسل کتابیں پڑھنے کےشوق سے محروم ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں