media workers ki halat zaar par sadar pfuj phoot paray

الیکشن سروے پر پابندی نامنظور، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے )نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی جانب سے ٹی وی چینلز کو انتخابی سروے روکنے کے حوالے سے جاری حکم کی شدیدمذمت کی ہے ۔تنظیم کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے پیمراکے فیصلے کومیڈیاکی آزادی کے منافی قرار دیتے اس حکم نامے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ ماضی میں انتخابات سے قبل ایسے سروے ہوتے رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ عمل ہے ۔ان کا کہناتھاکہ ہم عام انتخابات کے موقع پر میڈیا کیلئے کسی ایسے ضابطے کو تسلیم نہیں کرسکتے جو آزادی اظہاراور عوام کے آئینی حقوق کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہو۔ اپنے بیان میں پی ایف یوجے کا کہناتھاکہ پری پول سرویز ووٹرز پر اثراندازہونے کی بجائے ووٹنگ کے رجحان کا تعین کرتے ہیں اور ایسے سرویز ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں بھی انتخابات سے قبل کرائے جاتے ہیں اور انہیں ریڈیو ٹی وی پر نشر جبکہ اخبارات میں شائع بھی کیا جاتاہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ پی ایف یوجے سمیت تمام اسٹیٹ ہولڈرزکی مشاورت سے میڈیا کیلئے عام انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں