election mein hissa kyun lia

الیکشن میں حصہ کیوں لیا، صدرکاامیدوار نوکری سے فارغ۔۔

فیصل آباد پریس کلب کے الیکشنز میں مخصوص گروپ کے افراد کی جانب سے انتخابات میں باریاں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔سیون نیوز کے انڈر میٹرک بیوروچیف نے اپنے دو ساتھیوں کی جیت یقینی بنانے کے لیے سیون نیوز کے ہی کیمرہ مین جو صدر کی سیٹ کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہو نوکری سے نکال دیا ہے۔۔پپو کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد بیورو چیف کی جانب سے صدارتی امیدوار پر دباؤ ڈالاگیا کہ چونکہ مجھ سے پوچھ کر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہذا نام واپس لینا ہوگا۔۔انکار پر کیمرہ مین کو گھر کی راہ دکھادی۔۔جب کیمرہ مین نے استدعا کی کہ ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ دیاجائے تو بیوروچیف نے ٹکاساجواب دےدیا کہ ۔۔ابھی نکلو اور جس کو چاہے شکایت لگانی ہے جاکر لگادو۔۔پپو نے یادددہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ مظلوم کیمرہ مین وہی ہے جو اس سے قبل دنیانیوز میں تھا جہاں پر ایک رپورٹر کی پی ٹی سی وائرل ہونے کے جرم پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیاتھا۔۔پپو کا مزید کہناہے کہ فیصل آباد پریس کلب کے خودساختہ الیکشنز اور غیر صحافی حضرات کو پریس کلب کی ممبر شپ دینے کی وجہ سے فیصل آباد کے پڑھ لکھے صحافی پریس کلب کا بائیکاٹ گذشتہ دو سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں