election commission is also active against news channels

الیکشن کمیشن بھی ٹی وی چینلز کے خلاف میدان میں ۔۔۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان الیٹرونک اینڈ ریگولیرٹی اتھارٹی (پیمرا) کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے چلنے والے اشتہارات کے معاملے پر چیئرمین پیمرا اور دیگر حکام نے  چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا و ممبران کو بریفنگ دی۔ اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو حکم دیا کہ ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، جن چینلز پر سیاسی جماعتوں کے ایسے اشتہار چل رہے ہیں انہیں شوکاز دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے پیمرا کو چینلز کے خلاف عام انتخابات کے موقع پر جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پیمرا رولز کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا  کو تمام سیاسی جماعتوں کے اشتہارات کا مکمل تخمینہ لگانے اور اشتہارات کا ریکارڈ کمیشن کو مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے حکم پر پیمرا نے چینلز کو  وارننگ جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ چینلز کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں