الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلے عام انتخابات کے مشاہد ے اور رپورٹنگ کیلئے آنے والے بین الاقوامی مبصرین اور بین القوامی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔ الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ بین الاقومی میڈیا اور مبصرین کو کسی سیاسی وابستگی اور امیدواروں کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو۔ضابطہ اخلاق بین الاقوامی مبصرین اور میڈیاکے پاس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہونا ضروری ہے۔بین الاقومی مبصر اپنی ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا مبصر تنظیموں کی جانب سے نامزد شخص جنرل الیکشن سے متعلق رائے دے سکے گا۔مبصر تنظیم عام انتخابات سے متعلق اپنی تجاویز۔ آراء اور سفارشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔ بین الاقومی مبصرین کے لیے الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی رکھنا لازم ہو گا۔ بین الا قو می مبصرین بروقت ویزا کے حصول کیلیے درخواست دے گا۔ ویزا کی مدت ختم ہونے سے قبل بین الاقومی مبصرین ملک میں مزید قیام نہیں کر سکیں گے۔
الیکشن 2018، میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق ۔۔۔
Facebook Comments