حیدرآباد سے شائع ہونے والے سندھی روزنامے کے مڈ نیوز پیپر روزنامہ شام کو بند کردیا گیا تمام اسٹاف فارغ کردیا گیا۔۔پپو کے مطابق شام اخبار کا شمار سندھ کے پرانے اخبارات میں ہوتا ہے لیکن اسکی اب سرکیولیشن اتنی نہیں ہوتی تھی جس کے باعث اسے بند کیا گیا جبکہ کاوش میڈیا گروپ نے دیگر دو اخبارات کوشش اور کاوش بند نہیں کیے شام اخبار سے وابستہ تمام ورکرز کو تنخواہ بھی ادا نہیں کی اور آج یعنی بروز ہفتہ انہیں فارغ کردیا گیا۔ پپو کے مطابق فارغ ہونے والے اسٹاف کی تعداد چالیس سے زائد تھی۔۔پپو کا کہناہے کہ لاک ڈائون کے دوران صحافیوں کو بیروزگار کرنے کے حکومتی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر کیا حکومت سندھ کاوش ادارے کیخلاف کارروائی کریگا؟؟
Facebook Comments