aik news mein october ki salary nadard

ایک نیوزمیں تنخواہوں کا بحران جاری۔۔

ایک نیوز میں تنخواہوں کا بحران تاحال جاری ہے۔۔ ایک نیوز کے ورکرز کا کہنا ہے کہ لاسٹ ٹائم بھی عمران جونیئرڈاٹ کام نے جب تنخواہیں نہ ملنے کی خبر شائع کی تو اس کا اثر یہ ہوا ہے ایک دو دن بعد ہی تنخواہیں ملنا شروع ہوگئی تھیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایک نیوز میں تاحال کچھ ملازمین کو دو سے تین ماہ کی سیلری نہیں ملی۔۔ پپو کے مطابق ستمبر کے آغاز پر جولائی کی سیلری دی گئی تھی۔۔ ایک نیوز کے بڑے افسران کو تین ماہ کی سیلری نہیں ملی۔۔ اٹھارہ ستمبر تک اگست کی سیلری کا کچھ پتہ نہیں۔۔تنخواہوں میں تاخیر کے باعث ملازمین کا مورال انتہائی ڈاؤن ہوچکا ہے جب کہ کچھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ ادھار لے کر گھر کا خرچہ چلارہے ہیں۔۔تنخواہوں میں تاخیر کے باعث بچوں کی تعلیم کی فیسیں، گھر کا کرایہ ، یوٹیلٹی بلز اور گھر کا راشن سارے معاملات خراب ہوجاتے ہیں۔ پھر جب لیٹ سیلری ملتی ہے تو سارے پیسے ادھار چکانے میں خرچ ہوجاتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں