مقبول ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی جانب سے اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے کے ساتھ شیئر کی گئی عید کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے۔اقرار الحسن نے عید کے پہلے دن اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جو کہ دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیں اور صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے۔اقرار الحسن نے اپنی پہلی بیوی قرت العین اور ان سے اپنے اکلوتے بیٹے پہلاج کے ساتھ بھی تصویر شیئر کیں۔ٹی وی میزبان نے دوسری اہلیہ اور سابق نیوز کاسٹر فرح یوسف کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی۔ اسی طرح انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ ماڈل و صحافی عروسہ خان کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی۔اقرار الحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تینوں بیویوں کے ساتھ عید کے پہلے ہی دن کھچوائی گئی ایک ایک تصویر شیئر کی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ٹی وی میزبان اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔کچھ افراد نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ عید تو اقرار بھائی کی ہے جب کہ بعض نے لکھا کہ جلد ہی چوتھی بیوی کے ساتھ ان کی تصویر آئے گی۔کچھ صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی تو تین بیویاں ہیں، ہم نے بار بار تصاویر دیکھیں، پہلے سوچا کہ شاید ایک ہی ہوگی، اس نے کپڑے تبدیل کیے ہوں گے لیکن اب سمجھے کہ ان کی تین بیویاں ہیں۔جہاں صارفین نے اقرار الحسن کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے، وہیں بعض خواتین نے ان کی تین بیویوں کے ساتھ تصاویر کو تکلیف دہ بھی قرار دیا۔بعض خواتین نے لکھا کہ کس طرح تینوں خواتین یہ برداشت کرتی ہیں، ان کی تصایر کئی حوالوں سے تکلیف دہ ہیں۔خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔اقرار الحسن نے تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔مئی 2024 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔