eid se qabal tankhuiaho ke adam adaigi par izhaar e tashweesh

عید سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار تشویش۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا بول نیوز، میٹرو نیوز، اب تک نیوز اور آج نیوز سمیت دیگر میڈیا اداروں کی طرف سے تنخواہوں میں مسلسل تاخیر اور گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےوفاقی حکومت اورپیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ  چینلز انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرے پیمرا بول نیوز، میٹرو نیوز، اب تک اور آج ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے۔ اپنی ایک بیان میں صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر ،جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ چینلز انتظامیہ دو ماہ سے صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی  ان تنخواہوں پر بچوں کے اسکول فیس سمیت مختلف ضروریات کو پورا کرنے کا دارومدار ہوتا ہے۔عید قریب ہے اور ابھی تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں کئی گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، کے یو جے دستور کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ پیمرا ترمیمی بل کے تحت دو ماہ تک مسلسل تنخواہوں کی عدم ادائیگی قابل سزا جرم ہے۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جنرلسٹس دستور کے صدر خلیل ناصر، جنرل سیکریٹری نعمت خان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے روزنامہ امت نے بھی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں جو صحافیوں کے معاشی قتل عام کے مترداف ہے ۔ کے یو جے کے عہدیداران  نے یاد دلایا کہ چینلز اور اخبارات کے مالکان اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے اصول کرتے ہیں مگر ملازمین کو بروقت تنخواہ  ادا نہیں کرتے جو کہ شرمناک عمل  ہے۔  اگر میڈیا کےاداروں نے اپنی روش نہیں بدلی تو جلددما دم مست قلندر ہوگا ۔کے یو جے دستور کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ان میڈیا اداروں کو فوری اشتہارات کی ادائیگی فوری روک دیں جو میڈیا ادارے تنخواہیں بروقت ادا نہیں کرتے انہیں اشتہارات جاری کرنا غیرقانونی ہے دریں اثناء کے یو جے دستور کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر میڈیا اداروں نے صحافیوں کا استحصال بند نہیں کیا تو جلد ان کے دفاتر کا گھیراؤ کیاجائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں