ٹیلن نیوز انتظامیہ نے عید سے قبل اپنا چینل بند کرکے تمام عملے کو فارغ کردیا۔۔ پپو کےمطابق عید سے قبل لاہور سے نکلنے والے ٹیلن نیوز جو کہ فی الحال ویب چینل تھا اور مستقبل قریب میں سیٹلائٹ چینل کا روپ دھارنے والا تھا، چینل انتظامیہ نے اپنے عملے کو تنخواہ دے کر اچانک اعلان کردیا کہ یہ چینل اب بند کیا جارہا ہے، اس طرح عید سے قبل سترسے اسی لوگ بے روزگار ہوگئے ۔۔اس چینل کا آغاز دوہزار انیس کے اواخر میں ہوا تھا اس وقت دعوی کیا گیا کہ پیمرا نے ٹیلن نیوزکو کرنٹ افیئر کا لائسنس جاری ہے چنانچہ اسے ایک سال کے اندر سیٹلائٹ پر آن ائر کردیاجائے گا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments