journalist protection commission ke qayam par tahaffuzaat ka izhar

عید سے قبل میڈیا ملازمین کو تنخواہیں دینے کا مطالبہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس کے یو جے کے صدر اعجاز احمد کی زیر صدارت کے یو جے آفس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور کو بہتر انداز میں چلانے  کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔جن میں ہیلتھ کمیٹی۔ فنانس کمیٹی۔ تعلیمی کمیٹی۔ اسکروٹنی کمیٹی۔ پبلیکیشن کمیٹی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی۔ ایمرجنسی ایڈ کمیٹی۔ میڈیا کمیٹی۔ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں جن میں کے یو جے کے سینئر ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع کے ساڑھے تین سو سے زائد صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز فراہم کیئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز فراہم کیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں حکومت سندھ کے مجوزہ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل اور اشتہارات کی پالیسی پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جب تک مجوزہ دستاویزات کے یو جے کو فراہم نہیں کی جاتیں تب تک کے یو جے اپنا موقف پیش نہیں کرے گی کیونکہ  جرنلسٹس پروٹیکشن بل کے معاملے میں کے یو جے اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ اجلاس میں  کے یو جے نے تمام میڈیا ہائوسز سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر سے قبل تمام صحافیوں اور کارکنوں کو ان کی تنخواہیں اور بقایاجات ادا کی جائیں۔ اجلاس میں پیمرا کی جانب سے نیوز ون کو نوٹس بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے کہ حکومت نے پریس کانفرنس کرنے والے مفتی منیب الرحمان کو نوٹس دینے کے بجائے ٹی وی چینلز کو نوٹس بھیج دیا جو قابل مذمت ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹے گذرنے کے باوجود حملہ آور کی عدم گرفتاری وفاقی حکومت اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ اجلاس میں کے یو جے کے سینئر رکن فصاحت محی الدین اور کے یو جے کے نائب صدر ناصر شریف کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں عاجز جمالی۔ لبنی جرار۔ ناصر شریف۔ رفیق بلوچ۔ یاسر محمود۔ سیما شفیع۔ شمائلہ نواز۔ شیریں جامی۔  راشد قرار۔ مختار احمد۔ ایموئنل سیموئل عرف گڈو۔ علی احمد جان۔ جاوید خٹک نے شرکت کی۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں